بسام سلطان :ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے ۔ یکم اکتوبر تا 12 اکتوبر انسداد تجاوزات آپریشن کی رپورٹ جاری کر دی گئی
چیف آفیسرشاہدعباس کاٹھیا کے مطابق کارروائیوں میں مجموعی طورپر1500سےزائدعارضی تجاوزات کاسامان ضبط کیاگیا،راوی زون میں68سےزائدعارضی تجاوزات کاسامان ضبط کرلیا گیا ۔داتاگنج بخش زون میں262،سمن آبادزون میں272مقامات سےعارضی سامان ضبط کیا گیا ۔ گلبرگ171اوراقبال ٹاؤن زون میں266مقامات سےعارضی سامان ضبط کیاگیا۔
چیف آفیسر کے مطابق شالیمارزون میں82مقامات سےعارضی تجاوزات کاسامان ضبط کیاگیا،نشتر150،واہگہ زون میں94مقامات سےعارضی تجاوزات کاسامان ضبط ہوا۔ عزیزبھٹی زون میں137عارضی تجاوزات کاسامان ضبط کیاگیا۔285چالان،881کووارننگ اورخلاف ورزیوں پربھاری جرمانےعائدکیےگئے۔شہرکی اہم شاہراہوں اورعلاقوں سے11747بینرزاورسٹریمرہٹائےگئے،
تجاوزات کے خلاف کارروائی ،1500سےزائدعارضی تجاوزات کاسامان ضبط
14 Oct, 2024 | 05:05 PM