ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ، محکمہ صحت نے تفصیلی رپورٹ جاری کردی

ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ، محکمہ صحت نے تفصیلی رپورٹ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی اسپتالوں میں  آمد مسلسل جاری ہے، گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران 87 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 252 ہوگئی ہے ۔ 

محکمہ صحت کے مطابق ابتک  ڈینگی سے متاثرہ  کنفرم مریضوں کی  تعداد 2823 تک پہنچ گئی۔رواں سیزن میں ڈینگی سے 10 مریض زندگی کی بازی ہار گے ۔ ڈینگی کے 76مریض بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال 45 ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ 51 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور 36  فوجی فاؤنڈیشن میں داخل ہیں۔ اس کے علاوہ  ٹی ایچ کیو ٹیکسلا ہسپتال میں 1 اور پرائیویٹ ہاسپٹیلز میں42 مریض زیرِ علاج ہیں۔ 

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے  42 مریض پوٹھوہار ٹاؤن،  12 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ سے 17 اور پوٹھوہار رولر سے 3 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے علاوہ  چکلالہ کنٹونمنٹ سے 3 ،  گوجرخان سے 5 ، ٹیکسلا سے 2 ، کہوٹہ سے 2 ، کوٹلی ستیاں سے 1 مریض آیا ۔ 

محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں کانگو کے 2 ، ملیریا کے 654 مریض ہسپتال آئے ۔ رواں سیزن میں ابتک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں آیا۔ 

دوسری جانب رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 4266   ایف آئی آر درج کی گئیں، جبکہ 1662 عمارتیں سر بمہر  اور 2868 چالان ٹکٹ جاری کیے گے ۔ ابتک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر 1 کروڑ 90 لاکھ 89 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔