ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک احتجاج ملتوی کریں‘ مولانافضل الرحمان کی پی ٹی آئی سے اپیل

’شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک احتجاج ملتوی کریں‘ مولانافضل الرحمان کی پی ٹی آئی سے اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک احتجاج ملتوی کریں، پہلے بھی مظاہرے کے نتائج اچھے نہیں آئے۔

مولانا فضل الرحمان نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج غیر مناسب قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے احتجاج مؤخر کرنے کیلئے بات کروں گا۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے اپیل کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک احتجاج ملتوی کریں، پہلے بھی مظاہرے کے نتائج اچھے نہیں آئے۔

مولانا فضل الرحمان نے  ٹنڈو الہیار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کا آئینی مسودہ مسترد کردیا تھا، حکومتی ترمیم منظور ہوتی تو شخصی آزادی ختم ہوجاتی، ہم نے سب کچھ عوامی مفاد میں کرنا ہے، آئینی ترمیم کا معاملہ ایک لمبی ایکسرسائز ہے، ہم تمام ادارں کے درمیان افہام و تفہیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم پر جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس ہوچکی ہیں، جو مسودہ حکومت کی طرف سے لایا گیا تھا ہم نے مسترد کردیا تھا، اس مسودے سے عدلیہ کمزور ہوجاتی اور انسانی حقوق تباہ ہوجاتے  تاہم مسودے پر کافی ہم آہنگی ہوچکی ہے۔ اسمبلی میں اس لیے نہیں کہ عوام کے مفاد کے خلاف قانون پاس کریں، بلاول بھٹو، نواز شریف اور پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات کروں گا، 18ویں ترمیم میں بھی ہمیں 9 مہینے لگ گئے تھے،  آج کیا مسئلہ ہے جو ہم پر جلدی مسلط کی گئی ، ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔