ایل ڈی اےسٹی کے الاٹیوں کیلئے اچھی خبر

14 Oct, 2024 | 03:14 PM

 درِ نایاب : ایل ڈی اےسٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے رواں ہفتے مزید تین بلاکس کے قبضہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تینوں بلاکس میں 1 اور 2کنال کے 1100پلاٹوں کا قبضہ کھولا جائے گا ، 1100الاٹیوں کو پلاٹوں کا قبضہ دیا جائے گا ۔ 

بلاک بی،ڈی اور ای کاقبضہ کھولنے کیلئے 16 اکتوبر کا دن تجویز کیا گیا ہے ، اس حوالے سے ایل ڈی اےسٹی ڈائریکٹوریٹ نے تقریب کیلئےمجوزہ تاریخ کا مراسلہ جاری کردیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روزڈی جی ایل ڈی اے نے مختلف بلاکس کا معائنہ کیا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل سابق نگران حکومت میں 2بلاکس کا قبضہ کھولا جاچکا ہے ۔ 

مزیدخبریں