قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ نے متعدد جیل افسران کےتقررو تبادلے کر دیئے ۔
بابر علی کوسپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈی جی خان، محمدزبیر چیمہ کو سپرنٹنڈنٹ جیل بی آئی جے جیل بہاولپور، غلام مصطفیٰ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد ، کشور ناہید کو ریسرچ آف پریزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال، ثمرہ جبین کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہور، محمد عرفان کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ عامر عباس کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات، زاہد سعید کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہور ، شوکت علی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا۔
صداقت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال، محمد اقبال کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر، ساجد حسین رضا کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریجنل آفس ملتان، شہزاد حسین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ۔