پنجاب حکومت کا ہونہار اورمستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

14 Oct, 2024 | 02:57 PM

جنید ریاض :  پنجاب حکومت کی جانب سے ہونہار اورمستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

پنجاب ایجوکیشن نے 25 اکتوبر تک طلباء سے سکالر شپ کیلئے درخواستیں مانگ لیں ۔ سال 2024میں میٹرک کرنےوالےطلباء سکالرشپ کے اہل ہوں گے، یتیم طلباء اورگریڈ ایک سے 4 تک ملازمین کے بچے اپلائی کرسکیں گے، اسکے علاوہ معذور اور اقلیتی طلباء بھی درخواست جمع کرواسکیں گے۔ 

طلاق یافتہ خواتین کےبچےاورشہید سویلین کےبچے بھی سکالر شپ کے اہل ہوں گے ۔ 

طلباپنجاب ایجوکیشن اینڈولمنٹ فنڈکی ویب سائٹ پرآن لائن درخواست جمع کرواسکیں گے ۔ 

مزیدخبریں