ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15 اکتوبر کو احتجاج کی کال: پی ٹی آئی  و دیگر کی درخواست ضمانت خارج کرنےکاحکم

15 اکتوبر کو احتجاج کی کال: پی ٹی آئی  و دیگر کی درخواست ضمانت خارج کرنےکاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:  پانچ اکتوبر کو لاہور میں پولیس پر پتھراؤ اور تشدد کے معاملے میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور دیگر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے یہ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں مسرت جمشید کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیاجبکہ تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ کے مقدمات میں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما احمر رشید بھٹی، سیکرٹری جنرل تحریک انصاف لاہور اویس یوسف  کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی لیکن انہیں تھانہ مستی گیٹ کے مقدمے میں ضمانت نہ مل سکی۔

  مسرت جمشید کے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت میں دلائل دیے جبکہ اویس یوسف کے وکلاء نے بھی اپنی دلائل مکمل کیے۔