ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کالج فار ویمن میں ہراسمنٹ و زیادتی کے واقعات، بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

لاہور کالج فار ویمن میں ہراسمنٹ و زیادتی کے واقعات، بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات جنسی ہراسمنٹ و زیادتی کے واقعات کیخلاف سراپا احتجاج،طالبات نے جیل روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔
جیل روڈ پر طالبات کے احتجاج کے باعث ٹریفک روانی شدید متاثر ہے، جیل روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،طالبات کا کہناتھا کہ لاہورکالج میں جنسی زیادتی کےواقعات رونماہوئےجیسےانتظامیہ نےچھپادیا،2022-23کویونیورسٹی میں جنسی زیادتی کےواقعات ہوئے، یونیورسٹی انتظامیہ نے جنسی زیادتی کے دونوں واقعات چھپا دیئے۔

طالبات نے انکشافات کرتے کہا کہ جمعرات والے دن بھی ایف اے پارٹ ون ایوننگ کی طالبہ سےزیادتی کی گئی،جن کیساتھ زیادتی ہوئی وہ کالج چھوڑی گئیں،مستقبل تباہ ہوچکا، زیادتی کرنے والے ملازمین آج بھی یونیورسٹی میں ہیں۔

طالبات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے جنسی ہراسمنٹ وزیادتی کےواقعات کانوٹس لیں،وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں رہی ہیں،لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں لڑکیاں محفوط نہیں ، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات کی شکایت کرنے دھمکی دی جاتی ہے۔