ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم ڈراپ کیے جانے پر مائیکل وان کی پی سی بی پر کڑی تنقید

بابر اعظم ڈراپ کیے جانے پر مائیکل وان کی پی سی بی پر کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ڈراپ کیے جانے کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔

اتوار کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں سے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر مائیکل وان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کی اور پی سی بی کو کھری کھری سنائیں۔

مائیکل وان نے اپنی ٹوئٹ میں طنزیہ لکھا 'پاکستان انگلینڈ سے پہلا میچ نہیں جیت سکا تو بورڈ نے ملک کے بہترین کھلاڑی کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا'۔

سابق انگلش کپتان نے بابر اعظم کو بھی ٹیگ کیا اور کہا 'مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ سرپرائز سے مالا مال ہے لیکن یہ فیصلہ سرِ فہرست ہے، یہ انتہائی بیوقوفوں والا فیصلہ ہے لیکن اگر بابر اعظم نے خود بریک مانگی ہے تو پھر قابلِ قبول ہے'۔