ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانیہ عامر کی شہرت میں عالیہ بھٹ کا ہاتھ، مگر کیسے؟

ہانیہ عامر کی شہرت میں عالیہ بھٹ کا ہاتھ، مگر کیسے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گلوبل اسٹار کا لقب حاصل کرنے والی نازک نین نقش اور ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کی شہرت میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا بڑا کردار سامنے آگیا۔

اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے چاہنے والے صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں بلکہ انکی بڑی تعداد میں فین فالوونگ بھارت میں بھی پائی جاتی ہے۔کیونکہ گلوبل اسٹار ہانیہ عامر  نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں اور اکثر بھارتی سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے بھی دکھتے ہیں۔

 ہانیہ عامر نے سال 2016 میں فلم ’جاناں‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر ڈراما انڈسٹری میں ’تتلی‘ سے ڈیبیو دیا جس کے بعد وہ یکے بعد دیگرے ایسے ڈرامے کرتی چلی گئیں جو انکی مقبولیت میں حیران کن اضافے کی وجہ بن گئے۔ہانیہ عامر کے مقبولیت کے آسمان چھونے والے ڈراموں میں ’میرے ہمسفر‘ ، ’ عشقیہ‘ ’مجھے پیار ہوا تھا’ شامل ہیں تاہم ان دنوں انہیں ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کے کردار سے بے انتہا محبت اور سپورٹ مل رہی ہے۔

لیکن کیا کبھی آپنے سوچا کہ کم عمر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ہانیہ عامر کی ترقی کے پیچھے کیا راز ہوسکتا ہے؟اگر نہیں تو آئیے ان حقائق سے پردہ اٹھاتے ہیں جنکا انکشاف خود اداکارہ ہانیہ عامر نے کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی اخبار کو  انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ ہانیہ عامر نے جہاں یہ انکشاف کیا کہ انہیں پاکستانی عالیہ بھٹ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے وہیں انہوں نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ عالیہ بھٹ سے مشابہت کو دیا ہے۔اداکارہ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ مجھے عالیہ بھٹ کی ہمشکل کہا جاتا ہے اور ان سے ہی مشابہت نے میرے کیریئر میں ایک مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ 

ہانیہ عامر کے مطابق اگر وہ کبھی عالیہ بھٹ سے ملیں گی تو ان کا شکریہ ادا کریں گی کیونکہ ان مشابہت نے عالیہ کے لیے کامیابی کی راہیں کھول دی ہیں۔علاوہ ازیں رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ہانیہ عامر کو عالیہ سے مشابہت کے بنا پر بے شمار پراجیکٹس ملے۔

لگے ہاتھوں انہوں نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ،’جب بھارت میں کسی برانڈ نے عالیہ بھٹ کو اپنا سفیر بنایا تو فوراً پاکستان کے ایک برانڈ نے ہانیہ کو اس کی نمائندگی کے لیے مقرر کرلیا کیونکہ پروڈیوسرز جانتے تھے کہ انہیں ایک کم عمر، معصوم نظر آنے والی لڑکی چاہیے جس کے چہرے پر ڈمپل ہو’۔اپنی گفتگو کے اختتام میں ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ ایک زبردست اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جبکہ انہوں نے دیگر بالی وڈ اداکاراؤں جیسے پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کے لیے اپنی پسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔


 

Ansa Awais

Content Writer