بھارتی خاتون کانام پی سی ایل میں شامل کرنے کامعاملہ،عدالت نے جواب مانگ لیا

14 Oct, 2024 | 02:09 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : پاکستانی سے شادی کرنے والی برٹش نیشنل بھارتی خاتون کانام پی سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت وزرات داخلہ اور ایف آئی اے کو جواب کے لئے آئندہ سماعت تک مہلت دے دی ۔

 جسٹس شجاعت علی نےانڈین برٹش نیشنل عائشہ وقارکی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی۔ درخواستگزار وکیل خاتون کا برتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامہ پیش کیا، درخواستگزار وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت اس سے قبل بھی بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکی ہے، درخواستگزار برطانیہ میں پیدا ہوئی، کبھی انڈیا نہیں گئی، اسکے باوجود اسکا نام فارن کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ وکیل درخواستگزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواستگزارکا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے، درخواست میں وفاقی حکومت،ایف آئی اےاوروزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔

مزیدخبریں