درِنایاب : شہر میں سگنل فری کوریڈورز بننے کے بعد پیدل روڈ کراسنگ کیلئے شہریوں کی زندگیاں داو پر لگ گئیں ، ایل ڈی اے شہر میں مجوزہ بیس پیڈسٹرین برجز کے منصوبے پر عملدرآمد کروا نہ سکا ۔
ایل ڈی اے اللہ ہوگول چکر پر زیر تعمیر پیڈسٹرین برج کو بھی مکمل نہ کرواسکا ۔کنٹریکٹر ادھورے برج اور سامان کو چھوڑ کر موقع سے غائب ہوگیا ۔موقع پر موجود سامان اور ادھورا برج ایل ڈی اے کا منہ چڑارہا ہے ۔اللہ ہو گول چکر پر تیز ٹریفک کے دوران شہریوں کو روڈ کراسنگ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہر میں مزید بیس مقامات پر پیڈسٹرین برجز کو منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔ایل ڈی اے تاحال مزید پیڈسٹرین برجز کے منصوبے پر بھی کام مکمل نہیں کروا سکا ۔گلبرگ سگنل فری کوریڈور ، اکبر چوک سگنل فری کوریڈور بننے کے بعد بھی نیا پیڈسٹرین برج نہ بن سکا ۔پائن ایونیو سو فیصد سگنل فری ہوگئی، لیکن ایک بھی پیڈسٹرین برج نہ لگ سکا ۔ پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو پیچ ورکنگ کا ٹاسک دیا ،لیکن پیدل گزرنے والوں کیلئے بریج بنانے کا منصونہ التوا کا شکار ہے۔