محکمہ داخلہ پنجاب نے وی وی آئی پی کی سکیورٹی کے لئے چھ جیمرز گاڑیاں مانگ لیں

14 Oct, 2024 | 01:11 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ پنجاب نے وی وی آئی پی کی سکیورٹی کے لئے چھ جیمرز گاڑیاں مانگ لیں۔

 محکمہ داخلہ صوبے میں وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے چھ جیمرز گاڑیاں خریدے گا۔ جیمرز گاڑیاں خریدنے کیلئے 48 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ غیرملکیوں اور چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے بیس سنگل کیبن ڈالے بھی خریدے گا۔ محکمہ داخلہ نے آئی جی پنجاب پولیس کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی۔ محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد یہ سمری کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔

مزیدخبریں