ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی رفتار تیز

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی رفتار تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:  چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے علی الصبح سٹیڈیم کی تعمیراتی کاموں کی پیشرفت کا معائنہ کیا، جہاں بیسمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور فلورز کے کام کا آغاز ہو گیا ہے۔

محسن نقوی نے انکلوژرز کے تعمیراتی کاموں کا بھی مشاہدہ کیا اور تعمیراتی معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے منصوبے پر جاری کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کو ہر قیمت پر ڈیڈ لائن تک مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے پوری ٹیم کو دن رات کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر جاری کاموں اور پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی، جبکہ پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ، انفراسٹرکچر کے حکام، ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے عہدیداران بھی موجود تھے۔