ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کیلئے چینی وزیرِ اعظم پاکستان پہنچے گئے

ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کیلئے چینی وزیرِ اعظم پاکستان پہنچے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چین کے وزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان  پہنچ گئے ہیں، پاکستان آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے چینی ہم منصب کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیراعظم لی کیانگ کا طیارہ کچھ دیر قبل نور خان ایئر بیس پہنچا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا وفاقی وزرا اسحاق ڈار، محسن نقوی احسن اقبال اور عطا تارڑ ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

نورخان ایئر بیس پر چین کے وزیرِ اعظم کو دو بچوں نے گلدستے پیش کیے،چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ 4 روزہ دورہ پر پاکستان آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چینی وزیرِ اعظم گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان (کل) 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا جو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گا۔