پی ٹی آئی رہنماء فلک جاوید کے شوہر کی فرنچائز سیل کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت،ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

14 Oct, 2024 | 12:47 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : پی ٹی آئی رہنماء فلک جاوید کے شوہر کی فرنچائز سیل کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت، لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 جسٹس علی ضیاء باجوہ نے فلک جاوید کے شوہر شکیل ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں موبائل فون کمپنی کی فرنچائز کی بندش کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے سیاسی دباو پر چھاپہ مارا اور فرنچائز سیل کردی۔ فلک جاوید کے شوہر کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، لیکن اس کے باوجود سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے کی جانب سے فرنچائز سیل کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں