جمال الدین: ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کے 11 شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کردی گئی۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت کی،جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پرحسن شاہ اور دیگرملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیاتوپولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جس پرعدالت نے جوڈیشل ریمانڈمیں14دنوں کی توسیع کرتے ہوئےملزمان کو 28 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔