تین کینال اراضی کی منسوخی کا معاملہ ،ممبر کالونیز سمیت دیگر افسران 18 اکتوبر کو طلب

14 Oct, 2024 | 12:32 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : پنجاب حکومت کی جانب سے الاٹ کی گئی تین کینال اراضی کی منسوخی کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں ڈی سی فیصل آباد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ،ڈی سی فیصل آباد ندیم ناصر سمیت دیگر افسران عدالت پیش، عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ،عدالت نے ممبر کالونیز نبیل جاوید سمیت دیگر افسران کو 18 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
 جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری ابوبکر کی درخواست پر سماعت کی، ڈی سی فیصل آباد سمیت دیگرافسران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سمعیہ خالد کے ہمراہ پیش ہوئے،ڈی سی فیصل آباد نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کی ہدایت تھی، ممبر کالونیز کو لیٹر لکھ دیا تھا، کام بھی بند کروادیا تھا، درخواستگزار وکیل نے کہا عدالتی حکم کے باوجود درخواستگزارکواراضی کا قبضہ نہیں دیا گیا، جسٹس احمد ندیم ارشد نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پردیگر فریقین کوبھی بلوا لیں، جن کیخلاف توہین عدالت آئی ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سمعیہ خالد نےاستدعا کی کہ فریق نمبرایک کو بلوا لیتے ہیں، باقی کی جانب سے جواب دے دیتی ہوں، جسٹس احمد ندیم ارشد نے کہا سب افسرآجائیں پھراس کا حل نکالیں گے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ممبر کالونیزنبیل جاوید، کمشنر فیصل آباد سلوت سعید، فیصل آباد کے موجودہ اور سابق ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ کلیکٹر فیصل آبادعبداللہ نئیرشیخ سمیت دیگر افسران کوآئندہ سماعت پرطلب کرلیا،عدالت نےمزید سماعت18اکتوبرتک ملتوی کردی ۔

مزیدخبریں