لاہور کالج برائے خواتین کا کلرک بھی طالبات کو ہراساں کرنے لگا

14 Oct, 2024 | 12:31 PM

عمران یونس: لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں مبینہ جنسی ہراسگی کا معاملہ،سینکڑوں طالبات کا یونیورسٹی کے اندر احتجاج کررہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے، طالبات جیل روڈ پر احتجاج کے لئے آنا چاہتی تھیں، طالبات کی جانب سے یونیورسٹی کلرک حامد پر ہراسگی کا مبینہ الزام لگایا گیا۔

طالبات کا کہناتھا کہ کلرک حامد نے دو طالبات کو ہراساں کیا، سنگل جینڈر یونیورسٹی میں بھی طالبات محفوظ نہیں، تاحال ایل سی یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں