ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور کی طرز پر پنجاب کے تمام ڈویژن میں فرانزک سائنس لیبارٹری بنانے کا فیصلہ

 لاہور کی طرز پر پنجاب کے تمام ڈویژن میں فرانزک سائنس لیبارٹری بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پنجاب حکومت نے لاہور کی طرز پر تمام ڈویژن میں فرانزک سائنس لیبارٹریز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سالوں بعد دوبارہ ڈویژن میں فرانزک سائنس لیبارٹریز بنانے کے حوالے سے ورکنگ پیپرز مکمل کر لیے گئے ہیں۔

فرانزک سائنس اتھارٹی کے زیر اثر ہر ڈویژن میں فرانزک سائنس ٹریننگ سینٹرز بھی بنائے جائیں گے۔ حالیہ کابینہ کے اجلاس میں فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری دی گئی تھی جس سے اس منصوبے کی راہ ہموار ہوئی۔

ان لیبارٹریز کے قیام سے لاہور میں موجود فرانزک سائنس لیبارٹری پر ورک لوڈ کم ہو گا اور یہ اقدام پولیس کو جرائم کے سدباب میں مدد فراہم کرے گا۔

فرانزک سائنس اتھارٹی پنجاب کی تمام ڈویژن میں لیبارٹریز کے لیے جگہ اور مشینری خریدے گی جو کہ انصاف کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔