محکمہ سوشل ویلفیئر نے محکمہ خزانہ سے اجتماعی شادیوں کیلئے ایک ارب روپے مانگ لئے

14 Oct, 2024 | 12:17 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : محکمہ سوشل ویلفیئر نے محکمہ خزانہ سے اجتماعی شادیوں کیلئے ایک ارب روپے مانگ لئے ۔
 محکمہ سوشل ویلفیئر نے اجتماعی شادیوں کیلئے محکمہ خزانہ سے ایک ارب روپے مانگ لئے ہیں۔ پنجاب کابینہ اس بجٹ اور پراجیکٹ کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ دلہن کو دو لاکھ تین ہزار کا جہیز دیا جائیگا۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ دلہن کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک لاکھ روپے کی سلامی دی جائیگی۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے مزید کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ایک سال میں تین ہزار اجتماعی شادیاں کرائے گا۔ محکمہ خزانہ اگلے چند روز میں یہ بجٹ جاری کر دے گا۔

مزیدخبریں