پرائیویٹ سکولوں کی تجدیداور نئے سکولوں کی رجسٹریشن بسوں کی خریداری سے مشروط

14 Oct, 2024 | 12:13 PM

Ansa Awais

جنید ریاض : پرائیویٹ سکولوں کی تجدیداور نئے سکولوں کی رجسٹریشن بسوں کی خریداری سے مشروط کردی گئی۔

پرائیویٹ سکولوں کی تجدیداور نئے سکولوں کی رجسٹریشن بسوں کی خریداری سے مشروط کردی گئی۔صرف ان پرائیویٹ سکولوں کو لائسنس میں تجدید دی جائے گی، جو پچاس فیصد بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دیں گے۔نئے سکولوں کو رجسٹریشن بھی بسوں کی خریداری پر ہی جاری کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ڈیڑھ ماہ سے پرائیویٹ سکولوں کو لائسنس میں تجدید اوررجسٹریشن جاری نہیں کی۔مذکورہ پالیسی کے تحت لاہور میں سینکڑوں پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن اور تجدید نہ مل سکی۔ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی نے بسیں نہ خریدنے والے رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کو 16 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
 

مزیدخبریں