قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے فوڈ اتھارٹی، محکمہ آبپاشی،اور سوشل ویلفیئرکوگرانٹس جاری کردیں، پنجاب فوڈ اٹھارٹی کو63 کروڑ 80لاکھ روپے جاری کردیئے گئے، محکمہ سوشل ویلفیئر کو 94کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو 63کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے محکمہ آبپاشی کو پانچ ارب اسی کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو 94کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے ان محکموں کو تنخواہوں، بجلی، گیس ،ٹیلی فون بلز، پٹرول اور دیگر دفتری اخراجات کیلئے بجٹ جاری کیا ہے۔