پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ نے خودکشی کیوں کی؟ ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں

14 Oct, 2024 | 11:27 AM

وقاض احمد: پنجاب یونیورسٹی طالبہ کی ہاسٹل میں خودکشی کا معاملہ، پولیس نے خودکشی کرنے والی طالبہ کی لاش پولیس نے ورثا کے حوالے کر دی۔

والدین کی خواہش پر 23 سالہ امہ حبیبہ کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی،  امہ حبیبہ نے دوست سے بریک اپ کی وجہ سے زندگی کا خاتمہ کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ بریک اپ کی وجہ سے مایوس تھی، بریک اپ کی وجہ سے امہ حبیبہ ڈپریشن میں رہتی تھی، امہ حبیبہ نے دوست سے بریک اپ کی وجہ سے زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق خودکشی کرنے والی طالبہ اپنی بڑی بہن کے ساتھ ہاسٹل کے ایک ہی کمرے میں رہتی تھی، خودکشی کے وقت ام حبیبہ کی بہن اپنی دوست کے کمرے میں تھی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ شام سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ ام حبیبہ نے ہاسٹل 08 کے کمرہ نمبر 91 میں جاکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی،ام حبیبہ نے شام 7 بجے کمرہ نمبر 91 میں خودکشی کی۔

مزیدخبریں