ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ زون فور کی بڑی کارروائی ، متعدد املاک سربمہر

14 Oct, 2024 | 11:25 AM

Ansa Awais

دْرِنایاب : ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ زون فور کی بڑی کارروائی ، جوہر ٹاون میں کیفے ، سکول ، آوٹ لیٹس سمیت متعدد املاک سربمہر کردیں ۔
 ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ نے خیابان فردوسی جوہر ٹاون میں غیر قانونی کمرشلائزیشن اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر بیس املاک سربمہر کردیں ۔ ایل ڈی کی جانب سے رینبو کیش اینڈ کیری ، شیگیز کیفے ، فیصل بنک ، فوڈ ولا کو سربمہر کردیا گیا ۔ سدھو ایڈوائز، الکفیل سکول ، شینن بیوٹی کلینک ، نبیلہ اینڈ شیزا بیوٹی پارلرکوبھی سربمہر کردیا گیا ۔ چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں ڈائریکٹر علی نصرت نے کارروائی کی، جبکہ پولیس اور انفورسمنٹ عملہ بھی آپریشن میں ہمراہ تھا ۔

مزیدخبریں