قتل کے ملزم کو 2بار سزائے موت، قیدو جرمانے کی سزا

14 Oct, 2024 | 11:22 AM

شاہین عتیق: ایڈیشنل سیشن جج رمضان کھچی نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شہباز کو 2 بار سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔

مزید برآں، شہباز کو بچوں کے والدین کو زخمی کرنے پر 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

عدالت نے اس مقدمے میں شامل دو ملزمان، اعجاز اور امتیاز، کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ شاہدرہ پولیس نے 2021 میں درج کیا تھا۔

مزیدخبریں