ملزم کا 3 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف

14 Oct, 2024 | 11:18 AM

ویب ڈیسک: کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں فیڈرل بی ایریا میں 3 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزم نے کمسن بچی سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق دورانِ سماعت ملزم نے دفعہ 164 کا بیان عدالت میں ریکارڈ کروا دیا،بیان میں ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش اور قتل کا اعتراف کر لیا،  ملزم کے اعترافی بیان کے بعد عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف کراچی کے علاقے گلبرگ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں