جمال الدین: 9مئی جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 4مقدمات کے ٹرائل کی سماعت،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے مقدمات پر سماعت کی،برضمانت ملزمان حاضری کے لئے عدالت میں پیش ہوئے،سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ حاضری کے لئے پیش ہوئی،عالیہ حمزہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عالیہ حمزہ دیگر کیسز کے لئےاسلام آباد گئی ہوئی ہیں، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید حاضری کے لئےپیش نہیں ہوئیں،شاہ محمود،عمرسرفرازچیمہ،اعجازچوہدری،یاسمین راشدکوجیل سےپیش نہیں کیاگیا۔
شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے جیل وارنٹ پیپر پیش کیےگئے،پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف مقدمات کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔