ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذہبی سکالرڈاکٹرذاکرنائیک کی اہلیہ کل پاکستان آئیں گی

مذہبی سکالرڈاکٹرذاکرنائیک کی اہلیہ کل پاکستان آئیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسنین ساجد:معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اہلیہ فرحت نائیک کل پاکستان آئیں گی،ڈاکٹرذاکرنائیک کی اہلیہ پاکستان میں خواتین کےاداروں میں خطاب کریں گی، دوسری جانب پاکستان کے شہر لاہور میں موجود  مذہبی سکالرڈاکٹرذاکرنائیک گزشتہ روز بھی  بادشاہی مسجد میں عوامی اجتماع سےخطاب کیا۔

تفصیلات کےمطابق مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اہلیہ کے استقبال کے لئے سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیت ایئر پورٹ جائیں گی،تاحال یہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں کہ وہ لاہور ایئر پورٹ آئیں گی یا اسلام آباد؟

دوسری طرف گزشتہ روز  بھی بادشاہی مسجد میں معروف مذہبی سکالرڈاکٹرذاکرنائیک نےدوسرےروزعوامی اجتماع سےخطاب کیا،خواتین نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے پاکستان میں اسلامک انٹرنیشنل سکول بنانے کا مطالبہ کیا۔

ڈاکٹرذاکرنائیک کا کہناتھا کہ پاکستان کے3بڑےشہروں میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈکی اسلامی یونیورسٹی قائم کرینگے،بہت جلد یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائیں گے ،یونیورسٹی میں اُردو ،انگلش اور عربی میں نصاب پڑھایا جائے گا۔
دین دنیا کے معیار کو سامنے رکھتے ہوئے یونیورسٹی شروع کریں گے،میرا ارادہ ہے بغیر کسی مفاد کے یونیورسٹی چلائیں گے۔