ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے کن کن حصوں میں بارش کا امکان؟ اہم پیشگوئی

ملک کے کن کن حصوں میں بارش کا امکان؟ اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں دوسرےنمبرپرآلودہ ترین قرار،پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلےنمبرپرآگیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہورشہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح240ریکارڈکی گئی،یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح368،جوہرٹاؤن316، ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح212ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، اسلام آباد اور خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم چترال، دیر اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

 پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

 اس کے علاوہ کشمیر میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے جبکہ   گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔