پنجاب پولیس کا سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن: ہزاروں ملزمان گرفتار

14 Oct, 2024 | 09:38 AM

عرفان ملک:لاہور پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3254 گینگز کے 7469 ارکان کو گرفتار کر لیا ۔

 ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 ارب 27 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان سے 81 کاریں، 7211 موٹرسائیکلیں اور 146 گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 6621 موبائل فونز اور 92 لیپ ٹاپ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ڈکیتی، چوری اور دیگر جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ برآمد شدہ کاریں، موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ اصل مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ سپروائزری افسران امن عامہ کے اقدامات کی خود نگرانی کریں، اور یہ کہ ایک محفوظ معاشرے کا قیام لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں