ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آریان خان نے میری نجی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی:اننیا پانڈے

 آریان خان نے میری نجی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی:اننیا پانڈے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان انھیں اور سہانا خان کو   نجی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتے تھے۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں اننیا پانڈے نے  سی ٹی آر ایل کے ڈائریکٹر وکرم ادیتیا موٹوانے اور کامیڈین تنمے بھٹ کے ہمراہ ایک انٹرویو میں  بتایا کہ آریان خان  مجھے میرے ذاتی وی لاگز   لیک کرنے کی دھمکی دے کر 'بلیک میل' کرچکے ہیں۔

میں دن بھر کے دوران کیا کرتی ہوں ، کیا کھاتی ہوں  اس سب کو ریکارڈ کرتی ہوں لیکن ان ویڈیوز کو کبھی میں نے پوسٹ نہیں کیا، یہ میرے فوٹو بوتھ پر موجود ہے جبکہ میری طرح  سہانا  اور شنایا بھی ایسے ہی  وی لاگز بناتی ہیں۔ 

اننیا پانڈے نے بتایا کہ اس ویڈیوز کے حوالے سے آریان خان  ہمیں دھمکی دیتا تھا کہ  اگر ہم نے اس کے لیے کام نہ کیا تو وہ ان ویڈیوز کو لیک کردے گا، انٹرویو کے دوران اننیا نے  مسکراتے ہوئے مزید کہا کہ ’ یہ سب  کم عمری  کے  مذاق تھے‘۔

یاد رہے کہ   اننیا پانڈے ،شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور  بچپن سے گہری دوستیں ہیں اورآریان خان سہانا سے بڑے ہیں۔