آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

14 Oct, 2024 | 09:11 AM

ویب ڈیسک: کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا، پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

  اعلان کردہ کھلاڑیوں میں شین ایبٹ، کوپر کنولی، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین اور گلین میکسویل کینگروز ٹیم میں شامل ہیں۔سٹیو اسمتھ، میچل سٹارک، میتھیو شارٹ، مارکوس سٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں اس لیے انہیں سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے، سکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔جارج بیلی نے کہا کہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے اپنے سکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے

مزیدخبریں