عمران یونس:لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ نے خود کشی کرلی, شعبہ آئی ای آر کی طالبہ ام حبیبہ کی پھندا لگی لاش ہاسٹل نمبر 8 سے ملی,پولیس نے لاش تحویل میں لیکر موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے.
تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کی آئی ای آر کی طالبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ ام حبیبہ نے ہاسٹل 08 کے کمرہ نمبر 91 میں جاکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں ایک شخص کو دروازہ توڑتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نمبر 8 کا کمرہ نمبر 91 ہے، کمرے کا دروازہ اس لئے توڑا جارہا ہے کہ اندر آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ کی لاش پنکھے سے لٹک رہی ہے۔
ام حبیبہ نے شام 7 بجے کمرہ نمبر 91 میں خودکشی کی,خودکشی کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے۔