فاران یامین: وزیراعلیٰ کاخواتین کوبااختیار،خودمختاراورباعزت روزگارفراہم کرنےکیلئےاحسن اقدام،گریٹراقبال پارک،کاہنہ میثاق سینٹر، ٹاؤنشپ، پولیس خدمت بحریہ ٹاؤن میں ڈرائیونگ سکولزقائم کئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق لبرٹی خدمت مرکزاورمناواں ٹریفک لائنز،ڈیفنس خدمت مرکز، برکت مارکیٹ میں سکولز قائم کئے، آبشارڈرائیونگ سکول جیل روڈ، ویمن آن ویل سکول ایل او ایس فیروز پور روڈ صرف خواتین کیلئےمختص کیا گیا۔
سی ٹی اولاہورعمارہ اطہر کا کہناتھا کہ ڈرائیونگ سکولز میں خواتین کو ویمن ٹو ویمن سروس فراہم کی جارہی ہے، ڈرائیونگ کورس میں الیکٹریکل و مکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی ٹرینڈ کیاجائے گا، رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز،کالجز میں سکوٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔
خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئےگی،ہمارا مقصد مردوزن کو زیادہ پراعتماد،بااختیار اور خود مختار بنانا ہے۔