ویب ڈیسک: لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر کی سب سے بڑی ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کالج روڈ پر شہر کے سب بڑے ڈکیتی ہوئی، نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ایک شہری سے 2کروڑ 80 لاکھ روپے چھین لے۔
واردات کے بعد فوری طورپر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)راجہ اطہر عباس صاحب نے اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد بنگلزیی کی سربراہی میں لیویزفورس کی ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس نے کافی کوششوں کے بعد آج ایک کامیاب کارروائی میں ڈکیتی ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم قبول کیا ۔ لیویز فورس بہت جلد ان کی دیگر ساتھی بھی گرفتار کرلے گی اور ان کے قبضے سے مذکورہ پیسے برآمد کی جاۓ گی۔ مزید تفتیش کے بعد لیویزفورس چمن نے ملزم کو چمن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔