ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور طوفانِ باد و باراں کی لپیٹ میں آ گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں میں ہفتہ کی شب طوفان باد و باراں کی لپیٹ میں آ گئے۔ پہلے تیز آندھی آئی اور اس کے ساتھ ہی موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ 

شہر کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے بعد  گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے، مال روڈ ، جیل روڈ ، رحمان پورہ، شملہ پہاڑی کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی رپورٹس ملی ہیں۔ شہر کا موجود درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جو بارش شروع ہوتے ہی تیزی سے گر گیا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچےجانے کے امکانات ہیں۔

 واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے رات گئے  بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن شہر کو رات پونے دس بجے ہی طوفانِ باد و باراں نے آ لیا۔  

ٹریفک پولیس کو الرٹ کر دیا گیا

شہر بھر میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے سبب سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر تمام سرکل افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سی ٹی او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری شہریوں کی مدد کو یقینی بنایا جائے، بارشی موسم میں شہری الیکٹرک تنصیبات سے دور رہیں،