نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر انجرڈ ہوگئے

14 Oct, 2023 | 09:17 PM

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر انجرڈ ہوگئے۔
کین ولیمسن انگوٹھا زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ کے آئندہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے،کیوی کپتان کین ولیمسن کا آخری میچز میں فٹ ہونے کا امکان ہے،ٹام بلنڈل کین ولیمسن کے متبادل کے طور پر بھارت پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 78 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین چلے گئے تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ءکے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔چنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، بنگال ٹائیگرز نے 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 246 رنز کا ہدف سیٹ کیا تھا، نیوزی لینڈ نے ہدف 42 اعشاریہ 5 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔

مزیدخبریں