ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربت دہشتگردی میں زخمی ہونےوالے دو مزدور ملتان نشتر اسپتال منتقل 

Nishtar Hospital, City42, Turbat shooting, Terrorism in Turbat,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  تربت میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے دو زخمی مزدوروں کو نشتر اسپتال کی ایمرجنسی میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نشتر ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ  دہشت گردی کا نشانہ بننے والے زخمی اور ان کے لواحقین خصوصی پرواز سے ملتان پہنچے ہیں، جن کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راو امجد علی خاں کا کہنا ہے کہ ان زخمیوں کے علاج معالجہ میں کسی بھی قسم کی کوئی کسر نا رکھ چھوڑی جائے۔ نشتر اسپتال میں ہر طرح کی حادثاتی صورتحال سے نمٹنے کی بہترین صلاحیت ہے۔ زخمی مزدوروں کے علاج معالجہ کے حوالہ سےبہترین ڈاکٹرز کی ٹیم ڈیپیوٹ کر دی گئی ہے۔

امجد اور توحید نامی ان دو زخمی مریضوں کو نشتر ایمرجنسی میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں۔

 دونوں مریضوں کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے۔ڈاکٹر راؤ امجد