تربت میں مزدوروں کا قتل، نگراں وزیراعلیٰ نے ایس پی کو معطل کر دیا

14 Oct, 2023 | 08:57 PM

سٹی42: بلوچستان کی نگراں حکومت نے تربت میں فائرنگ سے 6 افراد کے قتل کی واردات کے بعد تربت کے ایس پی کو معطل کردیا۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے قتل کی واردات پر ایس پی کو معطل کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں کوئٹہ منتقل کی جارہی ہیں جہاں سے میتیں آبائی علاقوں میں بھجوائی جائیں گی۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بے  گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

مزیدخبریں