ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آندھی، تیز ہوائیں، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

آندھی، تیز ہوائیں، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، اسلام آباد،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا اورخطہ پوٹھوہارمیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ 
 اتوار   کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، اسلام آباد،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور،  شیخوپورہ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال اور بہاولنگر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا   امکان ہے، جبکہ خطہ پوٹھوہار،  مری، گلیات،  منڈی بہاؤالدین  ، گجرات ، لاہور اور حافظ آبادمیں چند مقامات پرتیز موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، صوبہ کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور چند مقا مات پر تیز/ موسلادھار بارش اور ژالہ باری    کی بھی توقع ہے، اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،  شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، خیبر ، مہمند، باجوڑ،  پشاور، مردان،نوشہرہ، چارسدہ،  کرم، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی ، بنوں، کرک،لکی مروت، ٹانک،  وزیرستان اور  ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور  بلند پہاڑوں پر برف باری  کا امکان ہے۔اس دوران    چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پرتیز موسلادھار بارش جبکہ بعض میدانی علاقوں  میں    ژالہ باری  کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ  سےمنگل  کے دوران تیز موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے جبکہ مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔