ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عابد باکسر کےچھاپےکےدوران فرار  کا مقدمہ پولیس انسپکٹر کی مدعیت میں درج

Abid Boxer escaped during raid, CIA Police Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد، عابد چوہدری: عابد باکسر کی گرفتاری کے دوران سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہونےکامقدمہ درج کر لیا گیا۔ فیصل ٹاؤن پولیس نے سی آئی اے کے انسپکٹر وقاص الحسن بخاری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ دہشت گردی ڈکیتی کار سرکار مداخلت سمیت گیارہ سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی جانب سے عابد باکسر کے فرار کا مقدمہ درج کر لئے جانے کے باوجود وہ سی آئی اے کی حراست میں ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سی آئی اے نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹرعابد باکسر  کے اشتہاریوں، بھتہ خوروں اور شوٹر ز کی پشت پناہی کرنے پر  اس کی گرفتاری کیلئےاس کے گھر Kبلاک ماڈل ٹاؤن چھاپہ مارا۔ عابد باکسر نے چھاپے کے دوران کانسٹیبل خالق حسین سے سرکاری گن چھین کر فائرنگ کی۔ عابد باکسر کی گرفتاری کے لئے جانے والےپولیس اہلکار محفوظ رہے اور عابد باکسر موقع سے فرار ہوگیا۔

سی آئی اے نے ملزم عابد باکسر کےدو ملازموں حمید اللہ اور محمد اسماعیل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

فیصل ٹاؤن پولیس نےعابد باکسر کے خلاف دہشت گردی سمیت گیارہ سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کی مدعیت میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق عابد باکسر اشتہاریوں اور بھتہ خوروں کو پناہ دیتا ہے۔اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا  تو  چھاپے کے دوران عابد باکسر اور  اس کےگن مین مزاحمت کرتے رہے۔اس دوران عابد باکسر نے کانسٹیبل خالق حسین نے سرکاری رائفل چھینی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔

ایک طرف تو پولیس نے بدنام انکاؤنٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کے پولیس چھاپے کے دوران فرار کا مقدمہ درج کر لیا ہے دوسری جانب ذرائع  کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کے فرار کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود وہ سی آئی اے کی حراست میں ہے۔