شکارپور؛ کوش قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

14 Oct, 2023 | 05:51 PM

This browser does not support the video element.

عبدالجبار ابڑو : شکارپور کی تحصیل خانپور کے نواحی گاؤں خیر محمد کوش میں کوش قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔ 

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی کے  معاملے پر ہوئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتوں سمیت 4 افراد جانبحق ہوگئے، جبکہ دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ لاشیں اور زخمی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ علائقہ میں دونوں گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ مزید خون ریزی کو روکنے کے لئے پولیس نفری علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں