ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ناکامی , شعیب اختر دلبرداشتہ ہوگئے

پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ناکامی , شعیب اختر دلبرداشتہ ہوگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی ناکامی پر شعیب اختر دلبرداشتہ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ اتنی زبردست بیٹنگ پچ  پر بڑا اسکور کرنے کا موقع پاکستانی ٹیم نے ضائع کردیا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ ٹیم کو بہت اچھا موقع ملا مگر اس کے پاس ٹیلنٹ نہیں تھا اور یہ لوگ بڑا اسکور نہیں کرسکے جو بہت مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا 200 رنز بنانا بھی مجھے مشکل لگ رہا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی بولنگ لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی زبردست بولنگ کی ہے جبکہ روہیت شرما نے بھی عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا اور اتنے زبردست بولرز کا انتخاب کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ 2023ء کے 12ویں میچ میں روایتی حریف بھارت کو 192 رنز کا ہدف دے دیا۔

Ansa Awais

Content Writer