ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات؛ اے این پی چپریال کے جنرل سیکرٹری نے اہلیہ سمیت زندگی کا خاتمہ کرلیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی چپریال کے جنرل سیکرٹری نے بیوی اور خود کو گولیاں مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی چپریال کے جنرل سیکرٹری بہرام شہزادہ ولد افرین خان سکنہ کورے مٹہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی زوجہ مسماة انیلہ بی بی اور خود کوگولیاں مار لیں،فائرنگ سے دونوں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے،دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مٹہ سوات منتقل کر دی گئیں۔