اسرار خان: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے افسران کا شہری کو حبس بے جاء میں رکھ کر 3 کروڑ روپے بٹورنے کا معاملہ، واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق معطل شدہ تمام اہلکاروں کو سائبر کرائم سرکل اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے، انکوائری رپورٹ کے مطابق سزائیں دی جائیں گی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے انسپکٹر وقاص، فخر عباس نے ٹیم کے ہمراہ ہری پور سے شہری ماجد کو اغواء کیا۔ ملزم اہلکاروں نے شہری ماجد سے 3 کروڑ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا تھا۔سٹی فورٹی ٹو واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر لایا تھا۔