ویب ڈیسک: نوشہرہ میں بارشوں کے باعث گھر کی خستہ حال چھت گرنے دو عورتوں سمیت 4 افراد جاںبحق ہوگئے۔
نوشہرہ کے شیخی گاوں میں عقل خان نامی شحص کے گھر کی چھت گرگئی. چھت گرنے سے عقل خان کی بیوی،بہو اور دو نواسے جانبحق ہوگئے۔ حالیہ بارشوں سے چھت خستہ حال ہوکر اہل خانہ پر آگرا۔
غمزدہ خاندان کا سربراہ عقل خان اور انکا بیٹا مزدوری کیلئے گھر سے باہر تھے۔ علاقہ عوام نے ملبہ ہٹاکر لاشیں نکال لیں۔