اسرار خان: لاہور میں کار چھیننے اور چوری کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 11 کاریں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں، صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 5، 5 جبکہ کینٹ ڈویژن سے ایک کار چھینی گئی۔ اس کے علاوہ 432 کاریں چور لے اڑے۔
کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 102 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کار چوری کی 99 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کار چوری کے 81 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
کینٹ ڈویژن میں کار چوری کے 56، سٹی ڈویژن میں 53 مقدمات درج کئے گئے۔ اس کے علاوہ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران کار چوری کے 41 مقدمات درج ہوئے۔