ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری کورس ختم، بی ایس کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

 سرکاری کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری کورس ختم، بی ایس کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد: محکمہ اعلیٰ تعلیم نے تمام سرکاری کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری کورس ختم کرنے اور بی ایس کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلا ت کےمطابق پشاور کےتمام کالجز  کی انتظامیہ کو ایسوسی ایٹ ڈگری کورسز میں داخلے بند کرنے اور رواں سال سے نیا کورس شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق چند سال قبل تمام کلاسز میں بی ایس کلاسز شروع کرنے اور ایسوسی ایٹ ڈگری کورسز ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔کالجز میں فیکلٹی ، انفراسٹرکچر اور لیبارٹریز وغیرہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس فیصلے میں دو مرتبہ توسیع کی گئی۔ نئے تعلیمی سال پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے بی ایس کلاسز میں داخلے شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ فیصلے میں جنرل اینڈکامرس کالجزکو بی ایس پروگرامزمیں شامل کیا گیاہے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں پہلے سے داخلہ لینے والے طلبہ اپنی ڈگریوں کی تکمیل تک اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔ 

 تمام ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز پیش کرنے والے کالجزکے پرنسپل اپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے موجودہ سیشن سے بی ایس پروگرامز کھولنے کی منظوری کے لئے رجوع کریں گے۔