ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منفرد لہجے کی شاعرہ بیگم خاور کیانی کو اس جہان سے گزرے ایک سال ہوگیا

 منفرد لہجے کی شاعرہ بیگم خاور کیانی کو اس جہان سے گزرے ایک سال ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: منفرد لہجے کی شاعرہ اور سابق پرنسپل بیگم خاور کیانی کو اس جہان سے گزرے ایک سال مکمل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق 14 اکتوبر کو ان کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے مداحوں اور شاگردوں نے سوشل میڈیا پر ان کے درجات کی بلندی کی دعاؤں کے ساتھ ان کو یاد کیا اور ان کی ناقابل فراموش ادبی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ خاور کیانی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ تھیں، ان کی شاعری کی چار کتابیں قید تنہائی، جلتے لمحے، شیشوں کا نگر اور لاحاصل شائع ہوئیں جنہیں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی، ان کے لکھے ہوئے گیت بوہے باریاں نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ اس کے علاوہ کرکٹ ورلڈ کپ 1999 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا آفیشل سونگ انتہائے شوق لکھنے کا اعزاز بھی بیگم خاور کیانی کو حاصل ہے۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکولز کی پرنسپل کے طور پر انھوں نے 26 سال تک خدمات سر انجام دیں۔

بیگم خاور کیانی اپنی بیٹی حدیقہ کیانی، فیملی اور پرستاروں کے لئے ایک رول ماڈل تھیں گو وہ آج اس دنیا میں نہیں لیکن ان کا کام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔